شوپیان// شوپیان ضلع میں 30 سالہ شخص عارضی پل سے گرنے کی وجہ سے غرقآب ہوا۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی گائوں میں کہرام مچ گیا۔سنیچر شام کے وقت زم پتھری بستی کے رہنے والے شوکت احمد دیدھڈ ولد محمد حسین دیدھڈ ،جو چار بچوں کا باپ تھا، بتہ فوجن شوپیان سے سنگرونی پلوامہ میں نالہ رومشی پر عارضی پل سے گذر رہا تھا تو اسی دوران پانی کے تیز بہا ئوسے عارضی پل گر گیا جسکی وجہ 30 سالہ شوکت احمد پانی میں گر کر لقمہ اجل بن گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ گزشتہ کئی برسوں سے پل کی مانگ کررہے ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک پل تعمیر نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے عام لوگوں کو جانیں گوانا پڑرہی ہیں۔
نالہ رومشی پر عارضی پل ٹوٹ گیا
