یواین آئی
نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نالندہ یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کی جس میں ہندوستان اور 11 ممالک کے طلباء شامل تھے۔ نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ نالندہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں دھنکڑسے ملاقات کی۔ یہ وفد نائب صدر جمہوریہ کی دعوت پر یہاں آیا تھا۔گفتگو کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے امین بنیں۔ انہوں نے ہندوستانی تہذیبی اخلاقیات کی لازوال شراکت کو بھی اجاگر کیا۔وفد میں ہندوستان اور بھوٹان، ویتنام، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، میانمار، لاؤس، نیپال، ارجنٹائن، کینیا، تھائی لینڈ اور یوگانڈا کے 11 ممالک کے طلباء شامل تھے۔ نالندہ یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ریاست بہار کے اپنے پہلے دورے میں نالندہ یونیورسٹی کے اپنے دورہ کو یاد کیا۔ دھنکڑ نے نالندہ کی تاریخ اور اس کے ‘طاقتور برانڈ پر بات کی اور طلباء کو اس کی وراثت کو مزید بلندیوں تک لے جانے کی ترغیب دی۔ نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے والے وفد میں نالندہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر بی سی امبیکا پرساد پانی، ڈاکٹر پوجا ڈبرال اور ڈاکٹر توسابنتا پدھان اور 23طلبہ شامل تھے۔