ناظم باغبانی کا دورہ پلوامہ

 سرینگر//ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے جمعہ کو پلوامہ ضلع کا دورہ کیا اور وہاں پر نوجوانوں کی جانب سے قائم کئے گئے سلف ہلپ یونٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع 2 ایکٹر اراضی پر لگائے گئے اسٹابری باغ کا بھی معائینہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ سلیف ہلپ گروپ کی مدد سے بے روزگار نوجوان خود اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ باغبانی  نے کئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے جس سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ سلف ہلپ گروپ کی مددسے بے روزگار نوجوان اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو خودمختار بنانے کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ آگے آکر اپنا روزگار کما ئیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہاٹی کلچر محکمہ کے پاس بہت ساری اسکیمیں ہیں جن سے استفادہ حاصل کرکے تعلیم یافتہ نوجوان اچھا روزگار کما سکتے ہیں اور یہ کہ وہ پورے ملک میں اپنا نام روشن کرسکتے ہیں۔