سرینگر//ناظم اِطلاعات و تعلقات عامہ گلزار احمد ڈار نے یہاں میڈیا کمپلیکس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران صوبہ کشمیر کے ضلع اطلاعاتی مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر عابد حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر / فیلڈ پبلسٹی آفیسر سرینگر محمد اسلم خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائز منٹ کشمیر شکیلہ شال ،صوبائی کشمیر کے ضلع اطلاعاتی افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ناظم اِطلاعات نے ضلع اطلاعاتی مراکز کی کارکردگی ، بنیادی ڈھانچے اور افرادی کی قوت کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ضلع اطلاعاتی مراکز میں رومزہ کام کاج میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے ناظم اطلاعات نے تما م ضلع اطلاعاتی افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی تن دہی و لگن سے انجام دیں اور الیکشن میڈیا سینٹروں کو پوری طرح ضروری سازو سامان سے لیس کرتے ہوئے انہیں کار آمد بنائیں۔انہوں نے متعلقہ ضلع اِنتخابی افسران اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق تما م اطلاعات مؤثر طریقے پر عوام تک پہنچا یا جانا چاہیئے ۔اِس موقعہ پر ڈی آئی اوز نے اپنی پیشہ وارانہ فرائض بہتر طریقے پر انجام دینے کے لئے متعلقہ مراکز کو درپیش مشکلات سے ناظم اِطلاعات کو آگاہ کیا۔ناظم اطلاعات نے ضلع اطلاعاتی مراکز کو فعال بنانے سے متعلق کئی اہم احکامات جاری کئے تاکہ یہ مراکز حکومت اور لوگوں کے درمیان ایک مؤثر انٹر فیس کے طور پر کام کریں۔
ناظم اِطلاعات نے ضلع اِطلاعاتی مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
