سرینگر// رامباغ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پینے کا پانی ناصاف ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے علاقے میں ناصاف پانی سپلائی ہورہا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہوتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ بغیر فلٹر کے پانی سپلائی ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہے۔ انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے۔