راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ون سٹاپ سنٹر فار وومن کی طرف سے ناری نکیتن وارڈ نمبر دس راجوری میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔انچارج ناری نکیتن ندھی شرما ،او ایس سی کوآرڈی نیٹر نیتوشرما، او ایس سی عملہ و دیگران اس موقعہ پر موجود تھے ۔پروگرام میں طالبات نے بھی حصہ لیا جنہیں اس بات کی جانکاری فراہم کی گئی کہ کس طرح سے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہیں ۔ انہیں ایسے قوانین کے بارے میں روشناس کروایاگیاجو خواتین کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں ۔نیتو شرما نے کہاکہ کسی بھی طرح کے تشدد کا سامناکرنے والے خواتین کی ان کی طرف سے مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی خاتون تشدد کاسامناکررہی ہے تو وہ ان کے مرکز سے رجوع کرے جس کی بالکل مفت مدد کی جائے گی ۔اس بیداری پروگرام کے دوران او ایس سی کوآرڈی نیٹر نے سوچھ بھارت مشن کی اہمیت بھی بیان کی اور طالبات پر زور دیاکہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنا مشن سمجھیں ۔