بارہمولہ//قصبہ بارہمولہ سے صرف 5کلو میٹر دوری پر واقع علاقہ نارواو کے تقریبا40دیہات جیو مواصلاتی نظام سے ابھی تک مسستفید نہیں ہو پائے ہیںاور اس کے علاوہ سرحدی قصبہ اوڑی کے سبھی علاقہ جات بھی اس سروس کے انتظار میں ہیں ۔علاقہ شیری نارواو کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اُن کا علاقہ قصبہ بارہمولہ سے صرف پانچ کلو میٹر دوری پر واقع ہے لیکن ابھی تک یہاں جیو سروس شروع نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ اگر چہ صارفین نے جیو سم کارڑ اورG 4موبائیل فون بھی خریدے ہیں تاہم سروس چالو نہ ہونے کی وجہ سے وہ بیکار پڑے ہیں ۔اسی طرح سرحدی قصبہ اوڑی کے سینکڑوں صارفین نے بھی بتایا کہ اس سرحدی علاقے میں مواصلاتی نظام کی عدم موجود گی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ مانگ کرہے ہیں کہ جیو سروس کو جلد از جلد چالو کیا جائے۔