ترال// ترال سے25کلومیٹرنارستان علاقے میں اتوار کو سڑکوں سے برف ہٹانے کے دوران محکمہ آر اینڈ بی کا ایک بلڈوزر حادثے کا شکار ہوا۔ جس دوران اس حادثے میں محکمے کا ایک ملازم اور2ٹھیکہ دار بھی زخمی ہوے ہیں۔جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ ترال کے بالائی علاقوں میں گزشتہ دنوں شدید برف باری ہوئی جس میں کئی دیہات کی سڑکیں بند تھیں جن کو محکمہ مرحلہ وار بنیادوں پر صاف کر رہا تھا۔
نارستان ترال میں برف ہٹانے کی کاروائی
