مینڈھر //مینڈھر کے ناڑ علاقہ میں محکمہ مال اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 50کنال سرکاری اراضی کو وگزار کروالیا گیا ۔نائب تحصیلدار بھاٹہ دھوڑیاں کی قیادت میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران محکمہ کے پٹواری شاہد خان ودیگر ملازمین اور پولیس کی ٹیم بھی موقعہ پر موجودتھی ۔محکمہ مال نے بتایا کہ ناڑ علاقہ میں لوگوں نے سرکاری ارضی پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ہوا تھا تاہم اس سلسلہ میں شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی انجام دی گئی ۔انہوںنے بتایا کہ زمین کو قبضہ مافیا سے چھوڑا کر عام لوگوں کے لئے وگزار کردی گئی ہے ۔مقامی معززین نے محکمہ مال سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضوں کو جلداز جلد ہٹایا جائے کہ عام لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ۔