سرینگر//ناتھ پورہ پارم پورہ سرینگر میں ایک کلو میٹر سڑ ک کی حالت ناگفتہ بہہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق خستہ حال سڑک کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ساتھ طلاب اور مریضوںکو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معمولی بارش سے سڑک پرموجودکھڈوں میں پانی بھرجاتاہے جس کی وجہ سے سکولی طلباء سکول پہنچنے میں دشواری پیش آتی ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑ ک کی فوری تعمیرو تجدید کی جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔ (سی این ایس)