یو این ایس
سرینگر//سرینگر پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی حملے کے مقدمے میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا دلوائی ہے، جسے فاسٹ ٹریک کورٹ نے بچوں کے تحفظ کے قانون ’پاسکو‘کے تحت سنایا۔ مقدمہ نمبر 24/2021 کے تحت مہاراج گنج پولیس اسٹیشن، سرینگر میں درج ہوا تھا، جس میں ’آئی پی سی‘کی دفعات 363 اور 376 کے ساتھ ’پاسکو‘کے سیکشن 4 کے تحت کارروائی کی گئی۔ یہ واقعہ 11 اپریل 2021 کو رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ لڑکی کی عمر اس وقت 17 سال تھی۔پولیس نے مقدمے کے فوری اندراج کے بعد جامع تحقیقات کی، متاثرہ کو محفوظ بازیاب کروایا، گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے، اور تمام طبی و فرانزک معائنے قانونی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے۔تحقیقات کے بعد چارجر شیٹ فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیش کی گئی، جس نے تفصیلی سماعت کے بعد ملزمان کو بیشک قصوروار قرار دیا۔ عدالت نے 30 دسمبر 2025 کو ملزمان کو 14 سال سخت قید اور 15,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔پولیس حکام نے کہا کہ یہ فیصلہ بروقت تحقیقات، شواہد پر مبنی قانونی کارروائی، اور نابالغ بچوں کے خلاف جرائم کے معاملے میں متحدہ کارروائی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔