جموں //نائٹ اینگل پری سکول میں منتظمین کی جانب سے یو کے جی کے بچوں کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کے دوران ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں بچوں کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔اس پروگرام میں بھاجپا کی ریاستی ترجمان پریا سیٹھی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں ۔اپنے خطاب میں انہوں نے نائٹ اینگل پری سکولکے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ چھوٹے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو تعلیم کی جانب راغب کرنے میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے تعلیم کو معاشرے کی ریڈ ھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم معاشرے کی تعمیر وترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے ۔بھاجپا لیڈر نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے سکول انتظامیہ کیساتھ بہتر تال میل رکھیں ۔