جموں /نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے موٹر وہیکل محکمہ کو ریکارڈس کی ڈیجیٹائزیشن کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے ۔نائب وزیرا علیٰ نے اس ضمن میں ایک جامع منصوبہ ترتیب دے کر اس پر عمل کرنے کی افسران کو تلقین کی ہے۔کویندر گپتا نے یہ ہدایات موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے عہدے داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دیں۔نائب وزیرا علیٰ نے میکانزم ترتیب دینے کی خاطر ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے حکومت کو ایک منصوبہ بھیجے جانے کی بھی ہدایت دی ۔دریں اثنا نائب وزیرا علیٰ نے آر ٹی او کے دفتر میں مختلف شعبوں کا معائینہ کرنے کے دوران ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے محکمہ کے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے ملازمین سے تلقین کی کہ وہ مزید لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کریں تاکہ متعلقین کو بہترخدمات فراہم کی جاسکیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے آر ٹی او کو دفتر میں اضافی خدمت کونٹر قائم کرنے پر زور دیا۔اعلیٰ افسران اور سول سوسائٹی ممبران بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔