نئی دہلی// (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں ملک کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے والی خاتون باکسر لولینا بورگوہین کو مبارکباد دی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ لولینا کا غیر متزلزل اور عزم قابل تحسین ہے ۔ مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیا، "لولینا بورگوہین نے اچھی طرح سے لڑا۔ باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابی بہت سے ہندوستانیوں کے لیے تحریک ہے ۔ اس کا عزم اورحوصلہ قابل ستائش ہے ۔ کانسہ کاتمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ "لوولینا بورگوہین بدھ کو سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک ترکی کی بسنیز سرمینیلی سے ہار گئیں، حالانکہ تیسرے نمبرپر رہنے کی وجہ سے انہیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ لولینا ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون ایتھلیٹ ہیں۔ ان سے پہلے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی اور پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے باکسر لوولینا کو ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ ایک پیغام میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ لولینا کی مہارتیں ان کے روشن مستقبل کااشارہ ہیں۔