جموں//صحت و طبی تعلیم محکمہ نے اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور راجوری میں قائم کئے جارہے نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے لئے 84 اسسٹنٹ پروفیسر / لیکچرر اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔جے کے پی ایس سی کی سفارشات کے مطابق 44 کیجولٹی میڈیکل افسروں کو تعینات کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ۔ان افسروں کی خدمات کالجوں کے ایسوسیٹیڈ ہسپتالوں میں قائم ایمرجنسی / کیجولٹی وِنگوں میں استعمال کی جائیں گی۔تاکہ حادثات اور ٹراما کے شکار مریضوں کی خدمات میں بہتری لائی جاسکے ۔اس سے قبل نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے لئے 160 ڈیمانسٹیٹراور رجسٹرار منتخب کئے گئے ۔محکمہ نے نئے پانچ کالجوں کے مختلف زمروں میں 247 نان گزیٹیڈ سطح کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ کو ریفر کئے گئے۔