سرینگر// ماروتی سوزوکی ،کی نئی فخریہ پیشکش بیلینوکی نیکسا ڈیلرشپ جیمکیش وہیکلیڈ حید پورہ سرینگر میں ہفتہ کو نقاب کشائی ہوئی۔اس موقع پر ریجنل مینجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا راکیش آئمہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر جے اینڈ کے بینک، مہندرا فائنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک اور چولا منڈلم فائنانس اور ایس بی آئی کے دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔جیمکش وہیکلیڈ کشمیرپرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان احمد نروری، اور چیف ایگزیکیٹوافسر اعوان احمد نر وری نے کار کی عملی طور پر نقاب کشائی کی جبکہ جمکش وہیکلیڈس کشمیر کا سنیئر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا ۔
جنرل منیجر، نیکسا جیمکیش وہکلیڈ عرفان گل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کار لیڈنگ ٹیکنالوجی، حفاظت، آرام اور سہولت کی خصوصیات اور نیکسا کی نئی آئندہ نسل کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔بلینو، اپنے آغاز کے بعد سے، انڈسٹری میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پانچ کاروں میں سے ایک ہے جو پہلے ہی ہندوستان اور بیرون ملک 10 لاکھ سے زیادہ گاہکوں تک پہنچ چکی ہے۔ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور جدت کو پورا کرنے کے لیے، نئے عہد کی بیلینو صارفین کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جس میں کئی اندرون خصوصیات جیسے ہیڈ اپ ڈسپلے، ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرہ اور بہترین کلاس مسافت طے کرنے کی صلاحیت ہے۔