سرینگر// بھارت-پاک افواج نے ہفتہ کو نئے سال کے آغاز پر جموں و کشمیر اُڑی ، پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹس پر لائن آف کنٹرول پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔
جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا،”سال 2022 کے آغاز میں، باہمی اعتماد اور سکون کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے اُڑی ، پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹس پر پاکستانی فوج کے ساتھ مٹھائیوں اور مبارکبادوں کا تبادلہ کیا“۔
تفصیلات کے مطابق بھارت-پاک سرحد پر جاری جنگ بندی کو دیکھتے ہوئے، مٹھائیوں کے تبادلے کا مقصد جموں و کشمیر میں امن اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہے۔
کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اقدام میں، گزشتہ سال 25 فروری کو بھارت -پاک افواج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا، جس پر 2003 میں اتفاق ہوا تھا۔