جموں//جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر کویندرگپتا نے نئی نسل کو موجودہ وقت کے جدیدتقاضوں کے مطابق تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے تاکہ آج کے نوجوان مستقبل میں ملک وقوم کے بہترین معمار بن سکیں۔سپیکرنے ان خیالات کااظہار یہاں دینک جاگرن گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طلباء کے مستقبل کوروشن بنانے میں اساتذہ کے رول کی سراہناکرتے ہوئے سپیکرنے کہاکہ طلباء کی بہترتعلیم وتربیت سے ہی ان کامستقبل روشن بن سکتاہے ۔ شنگرلہ پبلک سکول کے طالب علم ویراج لکشمی سری واستونے پہلا جبکہ شکشانکتین سکول اورمہارشتی ودیامندرسکول کے طلباء نے بالترتیب دوسرااورتیسراانعام حاصل کیا۔