نئی تاریخ رقم، ریال میڈرڈ چیمپیئنز لیگ کے دفاع میں کامیاب

کارڈف، 4 جون (یو این آئی) پرتگال کے اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے دو شاندار گولوں کی مدد سے گزشتہ چمپئن ریال میڈرڈ نے یورپی فٹ بال کلبوں کے معتبر ترین ٹورنامنٹ چمپئنز لیگ کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر جیت لی ہے ۔ یہ فائنل میچ ہفتہ کو برطانوی علاقے ویلز کے شہر کارڈف کے ملینیم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ریال میڈرڈ نے فائنل میچ میں اطالوی فٹ بال کلب جووینٹس کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرایا۔ اس طرح چمپئنز لیگ کی تاریخ میں ریال میڈرڈ وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے ، جس نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ہے ۔ ریال میڈرڈ نے چمئنز لیگ کی ٹرافی 2016 میں ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کو اطالوی شہر میلان میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں شکست دے کر حاصل کی تھی۔ہفتہ پانچ جون کو اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے بارہویں مرتبہ چمپئنز لیگ کا فائنل میچ جیتا۔ رواں برس فٹ بال کا بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے کرسٹیانو رونالڈو نے بیسویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس سبقت کو جووینٹس کے کروشیائی فٹ بالر ماریو منزوکِچ نے سات منٹ بعد گول کر کے برابر کر دیا۔ فائنل میچ کا پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کے دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے تابڑتوڑ حملوں کا سامنا اطالوی ٹیم نہ کر سکی اور اُس کے دفاع میں پیدا ہونے والی دراڑوں سے ہسپانوی کلب نے تین گول حاصل کیے ۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے جو تین گول ہوئے ، اُن میں رونالڈو نے ایک اور مرتبہ گیند گول پوسٹ میں پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔فیصلہ کن گیم میں کرسٹی شروع میں حاوی ہو گئے اور جلد ہی 7۔2 سے آگے نکل گئے لیکن پریت نے انہیں 9۔9 کی برابری پر جا پکڑا۔مقابلہ مسلسل دلچسپ ہوتا جا رہا تھا اور پریت نے 14۔12 سے برتری حاصل کر لی۔پریت اپنی برتری کو مسلسل مضبوط کرتے رہے اور 17۔15 سے آگے ہو گئے ۔کرسٹی نے پھر 17۔17 سے برابر کر دی۔پریت مسلسل دو پوائنٹس لے کر 19۔17 سے آگے ہوئے تو کرسٹی نے دو پوائنٹس لے کر 19۔19 سے اسکور برابر کر دیا۔ایسے نازک موقع پر پریت نے غضب کا تحمل دکھایا اور مسلسل دو پوائنٹس لے کر 21۔19 سے گیم ، میچ اور خطاب اپنی جھولی میں ڈال لیا۔پریت خطاب جیتتے ہی خوشی سے اچھل پڑے ۔قومی کوچ پلیلا گوپی چند کے شاگرد پریت کی یہ کامیابی ان کی درجہ بندی میں اگلے جمعرات کو نئی اچھال لائے گی۔پریت کے خطاب جیتتے ہی ٹوئٹر پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔سائنا نہوال کے کل سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد پریت نے آج خطاب جیت کر ہندستانی خیمے کو خوشی سے ہمکنار کر دیا۔پریت اس خطاب کو جیتنے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔سائنا نے 2012 میں اور سری کانت نے 2013 میں یہاں خطاب جیتے تھے ۔میچ ختم ہونے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اب یہ نہیں کہا جا سکے گا کہ رونالڈو بڑے میچ کا کھلاڑی نہیں ہے اور اس فائنل میں اُس کی شاندار کارکردگی نے سب ناقدین کو خاموش کر دیا ہے ۔ دوسری جانب میچ کے ختم ہونے کے بعد پرتگالی کھلاڑی نے اپنی کلب کی جیت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس میچ میں ایک لڑکے کی طرح کھیل رہے تھے اور اُن کے بدن میں بڑھتی عمر کا کوئی احساس نہیں تھا۔ رونالڈو بتیس برس کے ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اٹلی کے شہر تورین میں ایک مقام پر چمپئنز لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے ایک ہجوم میں بم کی موجودگی کی افواہ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ کی وجہ سے کم از کم ایک ہزار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے آٹھ افراد شدید زخمی ہیں۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ تورین شہر اٹلی کے فٹ بال کلب ژووینٹس کا گھر ہے ۔ اس طرح تورین کے شائقینِ فٹ بال کو بھگدڑ کے علاوہ اپنی ٹیم کی شکست کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا۔یو این آئی۔