Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

“میں نے شیر دیکھا”

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
پچھلے کئی سالوں سے ہمارےگاؤں اور مضافات میں مختلف لوگوں نے یہ دعویٰ پیش کیا کہ انہوں نے گاوں کے اطراف میں شیر دیکھا- حالانکہ شیر کی اصل رہایش گاہ یہاں سے اوپر جنگلوں میں ہوا کرتی ہے۔ مگر جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے ان کو مجبور ہوکر بستیوں میں اترنا پڑتا ہے۔ بہرحال میں نے ایسے بہت سے قصے سنے ضرور ہیں مگر اپنی آ نکھوں سے  کبھی کسی شیر کا دیدار نہ کیا۔
اگر دیکھا بھی  تو وہ بھی سوشل میڈیا پر جب گزشتہ دنوں ہمسایہ گاؤں میں لوگوں نے شیر دیکھتے ہی وائڈلائف والوں کو خبر کی جو اسے پکڑنے میں کامیاب ہوئے- اسی طرح جب ایک سال پہلے میرے والد صاحب نے اپنے باغ میں شیر دیکھا اور شام کو آکے ہمیں یہ قصہ سنایا تو مجھے یقین ہو گیا کہ واقعی  اس علاقے میں  شیروں نے اپنا ڈھیرا جما ہی لیا  ہے-
اس سے پہلے بھی میں نے لوگوں کو یہ دعوا کرتے ہوئے سنا مگر یقین کی کوئی صورت ہاتھ نہ آئی وہ اس لئے کہ لوگوں کا یہ معمول ہے کہ وہ بات کا بتنگڑ بناتے ہیں- گذشتہ برسوں میں شیر دیکھنے کے دعوے  سے متعلق کہی ایک واقعات سننے کو ملے۔
میں نے ایک صاحب کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اس کی گاوں کے شمال میں ایک شیر کے ساتھ مڈبھیڑ ہوی اور اس لڑائی میں شیر لہولہان ہوکے بھاگ گیا۔
مگر دوسرے موقع پر اسی آدمی کو بلی جیسے معمولی جانور سے ڈرتے دیکھا- بہرحال زبان میں اگر ہڈی ہوتی تو بات کہنے میں مشقت ہوتی اور انسان بھی مسلسل جھوٹ بولنے سے پرہیز کرتا-
ایک اور صاحب مجھے ملے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے شیرنی اور اس کے تین بچوں کو اپنے آگے آگے چلتے دیکھا ۔گویا کہ وہ چاروں برفیلے موسم میں اس کے لئے راستہ ہموار کر رہے تھے۔
ایک صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس نے جو ریشمی جیکٹ پہنا ہوا ہے۔ وہ اصل میں اس خونخوار شیر کی کھال سے بنا ہے جس کو اس نے ایک محاسبہ میں اپنے انجام کو پہنچایا تھا۔
ان سارے دعوئوں میں اگرچہ مبالغہ آرائی صاف جھلکتی تھی مگر پھر بھی نہ جانے کیوںیہ ساری باتیں سن کر میں بھی دل ہی دل میں یہ آرزو کرنے لگا کہ کاش میں بھی جنگل کے اس بادشاہ سے ملاقی ہو جاؤں۔ مجھے بھی یہ ر شک ہونے لگا کہ میں بھی شیر سے لڑ کر ان رستموں کی صف میں شامل ہوجاؤں جن کا نام رہتی دنیا تک امر رہے گا۔
ایک رات میں اسی راستے سے جہاں سے اکثر لوگوں نے شیر دیکھنے کی تصدیق کی تھی اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا ۔گاڑی چلاتے چلاتے میں سوچ رہا تھا کہ کاش کوئی شیر نظر آئے۔ مجھے یقین تھا کہ ایسی صورت میں میں گاڑی سے اتر کر ان رستموں کی طرح شیر کو للکارونگا اور دلیرانہ انداز میں اس وحشی درندے کا مقابلہ کروں گا۔ میرے اندر شیر سے لڑنے کا ایک عظیم ولولہ ابھر رہا تھا۔ اس معرکہ آرائی کیلئے میرے جذبات عروج پر پہنچ چکے تھے۔
میں انہیں خیالات میں مگن تھا کہ تقریبا بیس میٹر کی دوری پر مجھے ایک جانور نظر آیا۔ ہٹا کٹا چار ٹانگوں والا جانور گاڑی کی طرف آ رہا تھا ۔حالانکہ اندھیرے میں بدن پر ریشمی کھال تو نہ دکھی مگر شیروں والی چال صاف نظر آرہی تھی۔
مگر جوں ہی میں نے یہ منظر دیکھا میری جان نکل گئی۔ سارا حوصلہ مٹی میں مل گیا اور مجھ پر رقت طاری ہوگئی۔ ہاتھ پاؤں کا نپنے لگے اور میری گاڑی بند ہوگئی۔ مجھے اپنی موت سامنے دکھائی دینے لگی ۔ میں نے The prey نامی  فلم میں ایک شیر کو گاڑی کے اندر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔ مجھے شیر کی ان صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ تھا۔
میرے سارے جذبات خاک آلودہ ہو گئے۔
جب گاڑی بند ہو گئی تو میں نے آنکھیں بند کر کے آیت الکر سی پڑھنی شروع کی۔ میں خدا سے دعا مانگنے لگا کہ یا الہی تو ہی آفت زدوں کا والی ہے میری جان بخش دے۔ 
میں شیر کے چلنے کی آواز سن رہا تھا اور خوف سے میری جان نکلی جا رہی تھی۔ جب آواز اور قریب آنے لگی تو میں سکتے میں آگیا۔میری دھڑکن ایسے بڑھنے لگی گویا کسی موٹر کے چلنے کی آواز ہو ۔ میں اپنی موت کو سامنے دیکھ ہی رہا تھا کہ اچانک سے کسی نے آواز لگائی ۔
"خیریت ہے کیوں رات گئے بیچ سڑک گاڑی بند کرکے بیٹھے ہو"
یہ آواز سنتے ہی میری جان میں جان آ گئی ۔ آنکھیں کھول کر دیکھتا ہوں کہ ایک شخص اپنی گائے کے پیچھے بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 
مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوا کہ جس کو میں شیر سمجھ بیٹھا تھا, وہ اصل میں ایک دہقان کی گائی تھی جو کھیت سے بھاگ کر آ رہی تھی۔
میں نے پسینہ پونچھ کر خدا کا شکر بجا لایا- اور پھر دوبارہ شیر دیکھنے کی تمنا نہ کی۔
���
میڈکل افیسر شوپیان بلاک ،موبائل نمبر؛6005636407
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?