کپوارہ//شہلال ہندوارہ میں لوگو ں نے کہا ہے کہ ہری پورہ ماگام سڑک پرمیکڈم بچھانے کے دوران متعلقہ محکمہ کم مٹیرئل استعمال کر تا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے گزشتہ سال ہری پورہ سے ماگام تک7کلو میٹر کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا اور اس پر رو ڈی بچھا دی گئی تاہم لوگو ں نے اس بات پر زور دیا کہ سڑک پر کول تار بچھا کر اس کو گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے قابل بنائیں ۔مقامی لوگوں نے بتا یا کہ محکمہ نے ہری پورہ ماگام سڑک پرمیکڈم بچھانے کے کام کو با ضابطہ طور منظوری دی اور حال ہی میں اس سڑک پرمیکڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ۔منگل کو لوگو ں نے اس بات کو لیکر احتجاج کیا کہ اس سڑک پر جس حساب سے میکڈم بچھانا تھا ایسا نہیں ہے ۔لوگو نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں مدا خلت کریں ۔