میکسیکو سٹی// (یو این آئی/ڑنہوا) مشرقی میکسیکو میں آئے سمندری طوفان گریس کی زد میں آنے سے کم از کم آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ویراکروز صوبے کے گورنر کے گورسیا نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر گارسیا نے بتایا کہ صبح الصبح 205 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ویراکروز پہنچے سمندری طوفان سے 20 سے زائد بلدیات میں سیلاب آگیا۔ یہ اس موسم کا دوسرا اٹلانٹک طوفان ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے کم از کم آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور تین افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور فوج کے جوان راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ طوفان کے بعد آئے سیلاب کا پانی گھروں میں پانی بھر گیاہے اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوتالہ بلدیہ میں طوفان اور سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں فصلیں تباہ ہوگئیں اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔