پیرس//فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد مظاہرین کی سخت مذمت کی۔ پیرس میں ہونے والے اس تشدد میں تقریباً سو سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بیونس آئرس میں کہا کہ ‘‘پیرس میں ہفتہ کے روز جو کچھ ہوا ، اس کا امن اور قانون سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔اس میں کچھ بھی حقیقت نہیں ہے کہ پولیس نے حملہ کیا، اسٹوروں کو لوٹا، سرکاری اور نجی عمارتوں کو آگ لگائی گئی اور راہگیروں اور صحافیوں کو دھمکی دی گئی’’۔ مسٹر میکرون نے کہا کہ ‘‘اس تشدد کے ذمہ دار جو بھی لوگ ہیں وہ تبدیلی یا بہتری نہیں چاہتے ہیں، وہ بدامنی چاہتے ہیں … انہیں تلاش کرکے سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پیرس میں ہفتہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یلو ویسٹ کی جانب مبینہ طور پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پولیس کے 20 افسروں سمیت سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے اور 260 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔یو این آئی