راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے ہاؤس کیپنگ سیکشن میں تعینات کووڈ وائیر سوم راج اس مشکل وقت میں بھی دن رات اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔سوم راج نے بتایا کہ وہ ہاؤس کیپنگ سیکشن میں خدمات انجام دینے کیساتھ ساتھ میڈیکل کالج میں کووڈ مریضوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے بھی مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سیکشن میں خدمات کے سلسلہ میں ڈیوٹیوں کا تعین کیا گیا ہے لیکن اس مشکل وقت میں سروس کو معمول سے باہر بھی انجام دینے کی کوشش کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج راجوری میں ہاؤس کیپنگ سیکشن کے ساتھ ساتھ نجی سیکورٹی اہلکار بھی اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ آکسیجن سلنڈر اور مریضوں کو منتقل کرنے کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔سوم راج نے بتایا کہ وہ خود روزانہ درجنوں سلنڈر آئسولیشن وارڈ سے سلنڈر بینک میں منتقل کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسے وقت میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ مریضوں کیساتھ آئے ہوئے لواحقین بھی ان سے دوری بنائے رکھتے ہیں ۔موصوف نے بتایا کہ وہ مریضوں کو منتقل کرنے کے دوران کبھی کبھار ایمبولینس ڈرائیوروں کیساتھ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ان کی مدد کرتے ہیں ۔موصوف نے کہاکہ عالمگیر وباء کے دورا ن انسانیت کی خدمات سب سے بہتر ین خدمت ہے ۔