جموں// جموں خطے میں مسلسل طورپر دل کے امراض کے شکار ہورہے بچوں کی طبی نگہداشت کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورتوں کودیکھتے ہوئے جموں میڈیکل کالج میں شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا ہسپتال کی جانب سے ایک روزہ طبی ورکشاپ کااہتمام کیاگیا۔ قابل ذکر ہے کہ نامور پروفیسر ( ڈاکٹر) سینئر کنسلٹنٹ اینڈڈائریکٹر کارڈیولوجی اینڈ پیڈراٹیک کارڈیولوجی بمقام نارائنا سپر سپیشلسٹی ہسپتال گڑھ گا¶ں تعینات ہیں کی قیادت میںورکشاپ کااہتمام کیاگیا ۔ورکشاپ میںمختلف مقامات سے آئے ہوئے کم ازکم 50 سے زائد وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر برگیڈئیر من موہن ہری جے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپیشلسٹی ہسپتال بطورمہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے ۔اپنے استقبالیہ خطبہ میں انہوںنے کہا ہے کہ اس طرح منعقد کی جارہی ورکشاپوں سے پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس اور راجسٹرار کے سطح پربیماروں کو کافی مل سکتاہے اورعلاج کرانے کےلئے دوسرے مقامات پرجانے سے بچنے کے علاوہ عین موقع پرسنہری وقت کو بھی بچاسکتے ہیں۔ اس دوران پروفیسر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ریکھا ہریش نے ورکشا پ میںحصہ لینے کےلئے آئے ہوے وفود کاسواگت کیا اور اس طرح کے لگائے جارہے ورکشاپوں میں جانکاری حاصل کرنے کی ضرورتوںپرزوردیا تاکہ نوزائید بچوںمیں پراسرار طورپر ہورہی بیماریوں کے حملوں سے بچایاجاسکے۔
میڈیکل کالج میں بچوںکی طبی نگہداشت سے متعلق ورکشاپ
