سرینگر // سنڈے مارکٹ کی طرز پر میوہ کی خرید وفروخت کیلئے اتوار کو راجباغ سرینگر میں ایک بازار قائم کیا گیا تھا،جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس بازار میں مختلف اقسام کے میوہ کے تقریباً40 سٹال قائم کئے گئے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری باغبانی نوین کمار چودھری نے اتوار کو ڈائریکٹوریٹ آف ہارٹیکلچر راجباغ سرینگر کے احاطے میں سنڈے مارکیٹ کے طرز پر منعقدہ ایک بائیر سیلرمیٹ کم ہارٹیکلچر میلے کی ایک تقریب کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ناظم باغبانی کشمیراعجاز احمد بٹ اور دیگر متعلقہ اَفسران و اہلکار موجود تھے۔اِس میلے میں وادی کشمیر سے فروٹ گروئورس نے اپنی مصنوعات کی مختلف قسم کے سیب ، اخروٹ ، شاہ بلوط اور ضیافتوں کے علاوہ جام اور مشروبات شامل ہیں ،کے سٹال فروخت کے لئے لگائے گئے تھے۔میلے میںقریباً 40 سٹال مختلف قسم کے میوے، فارم اور پلانٹ پروٹیکشن مشینری کے علاوہ آرگنک کھاد جیسے ورمی کمپوسٹ کونمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری اور ناظم باغبانی کشمیر نے میلے میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا اور فروخت کنندگان پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں اورفروٹ گروئورس کو براہ راست فائدہ پہنچانے کیلئے میلے میں راغب کرنے کیلئے اشیاء کی مناسب قیمت رکھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے بائیر ۔سیلر میلے مستقبل میںبھی جاری رہیں گی۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے آتما نربھربھارت کے تحت ایک قدم ’’آپریشن گرین ٹاپ ٹو ٹوٹل‘‘کے نام سے نئی سکیم کا ذکر کیا۔ اُنہوں نے اس سکیم کے اغراض و مقاصد اُجاگر کئے اور محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران اور متعلقین پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو اس کے سکیم کے فوائد کے بارے میں آگاہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو اس سکیم کے تحت اندراج کروائیں تاکہ وہ اس اسے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز سکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے بھی کہا جس میں فوڈ پروسیسنگ کے نئے یونٹوں کے قیام اور موجودہ فوڈ پروسسنگ یونٹوں کی اَپ گریڈیشن کے لئے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے پرنسپل سیکرٹری کو یقین دِلایا کہ اِس پروگرام کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے لائن عملے کو متحرک کیاجائے گا تاکہ کسانوں کو فصلو ں کے بعد ہونے والے نقصان کو کم کرنے اورفروخت کے مشکلات سے بچایا جاسکے اور ان کو اندراج کرنے میں پوری طر ح رہنمائی کی جائے گی۔