سرینگر //محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کی سربراہی میں ایک میٹنگ ڈائریکٹوریٹ آفس سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں نفیڈ کے ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر ایس کے سنگھ کے علاوہ سی اے اسٹور اونرز ایسوسی ایشن، فروٹ گرورس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اعجاز بٹ نے محکمہ کی جانب سے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا ۔انہوںنے آتما نربر سکیم II کے رہنما خطوط میں ترمیم کرنے پر وزیر اعظم اور یو ٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سیب کے کاشتکاروں کو سبسیڈی سے کافی فائدہ پہنچے گا ۔ ایس کے سنگھ نے میٹنگ میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر میں نافذ عمل آپریشن ‘‘ٹاپ ٹو ٹوٹل’’ متعارف کرایا ، جس کے تحت رجسٹریشن کے عمل سے لے کر پھلوں کی خریدو فروخت اور اس کے ذخیرہ کرنے کے بارے میں کاشتکاروں کے براہ راست کھاتوں میں سبسڈی کی منتقلی کی فراہمی تک اسکیم کے نفاذ کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران بتایا گیا کہ فیفڈ کو میوہ فروخت کرنے والے کاشتکار سرکاری ویب سائٹ http://hortikashmir.gov.in پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں ۔دوسرے سیشن میں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے ایم آئی ڈی ایچ ، پی ایم ڈی پی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افیسران پر زور دیا کہ وہ اسکیموں کے تحت ملنے والے فنڈس کو بنا کسی رکاوٹ کے مکمل طور پر استعمال کریں۔انہوں نے کہا جو افسر اپنے دائرہ اختیار میں پورے طور پر اخراجات نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اختتامی تقریر میں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے ان تمام ٹیموں کے ساتھ خاص طور پر اے ایم ڈی نیفڈ نے اجلاس میں ذاتی طور پر شریک ہونے والے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔