جموں//جموں میونسپل کمشنر رمیش کمار نے جموں شہر کی صفائی و ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں اور سبزی منڈیوں میں ایسی مشینیں لگائی جائیں،جو کوڑا کرکٹ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں۔اس دوران انہوں نے افسران کو یہ ہدایت بھی دی کہ جموں شہر کی صفائی کے لئے زیادہ سے زیادہ صفائی کرمچاریوں کو کام پر لگایا جائے اور مشینری موثر استعمال لایا جائے، تا کہ جموں شہر کو صاف وشفاف رکھا جا سکے۔اس دوران انہوں نے کہا سوچھ بھارت مشن کے تحت لوگوں کو گھروں میں بیت الخلا تعمیر کرنے کے لئے افسران کو چائے کہ وہ جانکاری مہم شروع کرے اور لوگوں کو اس کی اہمیت کے بارے میں سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔انہوںنے اپنے پیغام میں عوام سے شہر کو صاف رکھنے میں اور سوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنانے میں تعاون طلب کیا ہے۔