میونسپل کارپوریشن سرینگر کے ضمنی انتخابات | این سی 2، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب

سرینگر//ضمنی بلدیاتی انتخابات میںسرینگر میونسپل کارپوریشن کے4وارڈوں میں نیشنل کانفرنس نے 2جبکہ پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ۔منگل کو ہوئی ووٹ شماری کے دوران جو نتائج سامنے آئے ان کے مطابق نیشنل کانفرنس نے سولنہ اور صورہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ڈی پی نے عید گاہ اور اپنی پارٹی نے راولپور وارڈ میں جیت درج کی ۔ نیشنل کانفرنس کے امیدوار سلمان ساگر نے سولنہ اور صورہ حلقوں سے چنائو لڑا اور دونوں جگہوں سے کامیابی حاصل کی۔بلاک عیدگاہ کے اسلام یار بل وراڈ سے پی ڈی پی کی ریحانہ پرویز کامیاب ہوئی جبکہ راولپورہ کی سیٹ اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اشرف ڈار نے حاصل کی ۔ شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سنٹر سرینگر میںمنگل کی صبح ووٹ شماری شروع ہوئی اور دوپہر تک سرینگر میونسپل کارپوریشن کے4وارڈوں کے نتایج سامنے آئے جس کے بعد جیت درج کرنے والوں امیدواروںکو ان کے حامیوں نے پھول مالائیں پہنائیں اور انہیں مبارکباد دی ۔