گاندربل //اینٹی کرپشن بیورونے گاندربل میونسپل حدود میں سال 2010 میں غیر قانونی تجاوزات کھڑا کرنے کے کئی مقامات کا جائزہ لیکر مفصل رپورٹ پیش کی ۔واضح رہے سال 2010 میں سابق ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی گاندربل نے ملازمین سے ملکرمیونسپل کمیٹی کے حدود میں ٹاون پلانر نے جو پلان مرتب کیا تھا، اس میں بے ضابطگیاں کرکے درجنوں تجارتی مرکز کھڑے کرنے کی اجازت دیکر ماسٹر پلان کے ساتھ ساتھ ریونیو ایکٹ 133 کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی تھیں۔سال 2009 میں سابقہ دور حکومت میں ضلع گاندربل کے لئے دودھرہامہ میں 200 بیڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کو منظوری دی تھی ہسپتال ابھی زیر تعمیر ہی تھا کہ ہسپتال کے ارد گرد ٹاون پلان میں بے ضابطگیاں کرکے درجنوں تجارتی مرکز کھڑے کردیئے گئے جو کہ آبی اول میں تعمیر کئے گئے تھے۔.ماسٹر پلان میں جہاں پر رہائشی مکان بنانے کی اجازت تھی اس پر دھاندلی کرکے تجارتی مرکز بنانے کی اجازت دی گئی جو سراسر غیر قانونی طور پر اجراء کی تھی جس کے باعث اینٹی کرپشن بیور نے کیس زیر نمبر 9/2010،7/2018،8/2018،10/2018درج کرکے سابق میونسپل کمیٹی گاندربل کے ایگزیکٹو آفیسر اور ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جس کے تحت منگل وار کو غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تجارتی مرکز کا موقع پر
جائزہ لیا گیا ۔