پونچھ //نیشنل کانفرنس کے یوتھ صوبائی صدر اعجاز احمد جان کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے میونسپل کمیٹی پونچھ کے چیئرمین ایڈووکیٹ سنیل شرما سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ نظام کو سٹریم لائن بنانے پر بھی بات چیت کی گئی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اعجاز جان نے نو منتخب چیئرمین کو یقین دلایاکہ انہیں پونچھ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ممکن تعاون دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پونچھ میں بہت کام کرناباقی ہے اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنایاجاناچاہئے تاکہ لوگوں کو فائدہ ہوسکے ۔ اس دوران سنیل شرما نے کہاکہ وہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر نے کی کوشش کریں گے ۔اس موقعہ پر امتیاز سلاریہ ، ٹھاکر شیورتن، قاضی سلیم ، پرویندر سنگھ، سلیم شیخ ، دیوندر سنگھ، نشو شرما، چوہدری سلیم کھاری ، اسحق خان، ایوب خان، مختار راٹھور و دیگران بھی موجود تھے ۔