مینڈھر کے چارپولنگ سٹیشنوںپر دوبارہ پولنگ | لوگ پھر امڈ کر آئے،81.6فیصد رائے دہی ریکارڈ

مینڈھر// سب ڈویژن مینڈھر کے دو حلقہ انتخابات مینڈھر اے اور مینڈھر بی میںڈی ڈی سی چنائو کے سلسلہ میں چار پولنگ سٹیشنوں پردوبارہ ووٹنگ ہوئی جس دور ان لوگوں نے پر امن طریقے سے ایک بار پھر اپنے نمائندگان کو ووٹ ڈالے کل ملاکر 81.6 فیصد ووٹ ایک بار پھر ڈالے ۔ مینڈھر اے میں 83.9فیصد اور مینڈھر بی میں 79.9فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ یہ انتخابات سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ کروائے گئے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب پرامن ماحول میں ہم نے پہلے بھی ووٹ ڈالے لیکن ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ کچھ لوگوں نے دھرنا دے کر دوبارہ ووٹ ڈالنے کی مانگ کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ہمیں ووٹ ڈالنے کیلئے مجبور کیا ۔انکا کہنا تھا کہ دوبارہ ووٹ ڈالنے کیلئے سردی کے باوجود تمام لوگ بزرگ ،خواتین اور نوجوان صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں پر پہنچے اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے اور یہ ثابت کردیا کہ ہم نے پہلے بھی صحیح اندازمیں ووٹ ڈالے تھے ۔