مینڈھر// اتو ار کو ہوئی گو لہ با ری میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی ہلاکت اور دو بچیوں کے زخمی ہونے پر گو رنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے طلبا ء نے گا ڑیو ں کی آمد ورفت بند کر کے بس اڈہ مینڈھر میں احتجاج کیا ۔طلباء کاکہناتھاکہ فو ری طور پردونو ں حکومتیں آپس میں بات چیت کر کے گو لہ با ری کے سلسلہ کو بند کر وائیں تا کہ بے گنا ہ لو گو ں کی قیمتی جا نیں ضا ئع نہ ہو ں۔ انہو ں نے کہا کہ دونو ں اطر اف کی فو جیں زور دار گو لہ با ری کر کے غر یب لو گو ں کے خو ن کے ساتھ ہو لی کھیل رہی ہیںاور انسانیت سوز کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ اس سرحدی کشیدگی کی وجہ سے کئی لوگ مارے گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہواہے ۔ انہوںنے کہاکہ عام شہریوں کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اور امن قائم کرنے کی خاطر اقدامات کئے جائیں ۔احتجاج کو دیکھتے ہو ئے ایڈیشنل ڈی سی پو نچھ ڈاکٹر بشارت حسین ، تحصیلدار مینڈھر شہز اد لطیف خان اور ایس ایچ او مینڈھر موقعہ پر پہنچ کر طلباء کو یقین دلایاکہ وہ ان کی باتوں کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیںگے جس کے بعد طلباء پرامن طور پر منتشر ہوئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی گئی ۔