مینڈھر //مینڈھر کنیٹی علاقہ میں کھیلی گئی کنیٹی لیگ میں چھترال شمشیر اور مینڈھر ڈریگن رائیڈر کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں ڈریگن مینڈھر نے جیت کے ساتھ کنیٹی پریمیئر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کی۔چھترال شمشیر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ چھترال نے 81 کا ہدف دیا اور مینڈھر نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے 42 گیندیں رہتے ہوئے آسانی سے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔ لیگ کا انعقاد مینڈھر کے کنیٹی سٹیڈیم میں ہواجبکہ لیگ کا انعقاد فرہاد جٹ، مصطفی میر اور امتیاز میر نے ضلع پونچھ کے سرحدی شہر مینڈھر کے گاؤں کنیٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کیا۔ایڈووکیٹ عادل چوہدری جو کہ میچ کے مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی نشوونما ہوگی جبکہ عادل چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے علاقے کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر لیگ کے انعقاد پر منتظمین کو بھی سراہا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عادل چوہدری نے ان سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھیل پر توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی لت سے دوری رکھیں اور علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔