مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران 17ہزار اور چار سو روپت جرمانہ وصول کیا گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی قیادت میں کی گئی کارروائی کے دوران قصبہ میں ماسک کا استعمال نہ کرنے و دیگر کووڈ ایس او پیز کے سلسلہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے دکانداروں و عام لوگوں کا جرمانہ کیا گیا ۔آفیسر موصوف کے ہمراہ پولیس و دیگر ملازمین کی ٹیم بھی موجود تھی ۔بی ایم او نے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل کریں تاکہ اس مہلوک وائرس کو سماج سے ختم کرنے میں مددمل سکے ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کی تیسری لہر سے قبل ہی ہم سب کو متحرک ہو کر ذمہ دار شہری ہو نے کا ثبوت دینا ہو گا ۔انہوں نے دکانداروں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماسک و دیگر کووڈ ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل کریں جبکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آئندہ بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔