مینڈھر//مینڈھر کے طوطا گلی کے مقام پر فوج کی ایک گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب فضا میںپاکستانی لڑاکا طیار ے گردش کررہے تھے ۔اس حادثے کے نتیجہ میں ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والا 1اہلکار ہلاک جبکہ4زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق طوطا گلی علاقہ میں اس وقت ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ فوجی کانوائے کو سکارٹ کر تے ہوئے اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے فوری بعد کانوائے میں جارہے فوجی اہلکاروں نے بچائوکارروائیوں کا آغاز کیا اورزخمیوں کو گاڑی سے نکال کر آرمی ہسپتال بھمبر گلی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروںنے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا جس کی پہچان ضلع ڈوڈہ کے رہنے والے نثار احمدکے طور پر ہوئی ہے جو 15جیکلائی سے وابستہ تھا۔حادثے کے زخمیوں کی شناخت صوبیدار روشن لال،نائیک ذوالفقار علی،نائیک بی کے رائے اور رائفل مین سرجان پنگن کے طور پر ہوئی ہے جن کو علاج کیلئے راجوری ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ہمیر پور میں جب پاکستانی جنگی طیاروں نے گولے گرائے تو فوجی گاڑیاں حفاظتی اقدام کے طور پر فوجی کیمپ سے دور جانے لگیں جس دوران حادثہ پیش آیا۔