مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں ان دونوں جام کی وجہ سے مسافروں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر اور عام لوگ بھی پریشان ہو گئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے قاعدہ کیخلاف چلنے والے ٹرانسپورٹروں و نجی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔ مکینوں نے بتایا کہ قصبہ کی مین سڑک پرہمیشہ جام رہنے کی وجہ سے راہگیر ،گاڑیوں اور مقامی تاجرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مسلسل ٹریفک جام کے سبب نہ صرف عوام بلکہ ہسپتال میں مریضوں کو لے جانے والی ایمبولنس کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مقامی تاجرین نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک پولیس کے عہدیدارو ںکی جانب سے کی جانے والی کاروائی بھی بے سود نظر آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ قصبہ کی اہم سڑک پر ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ لوگ اپنی گاڑیاں سڑک کے کناروں پرغیر قانونی طور پر پارک کر کے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام لگتے ہیںلیکن محکمہ پولیس اور ٹریفک کی جانب سے نجی گاڑی مالکان و ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی ہی نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں کی جانے والی غیر قانونی پارکنگ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مکینوں و مسافروں کی مشکلات کم ہوسکیں ۔