مینڈھر//مینڈھر تا بی جی سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور بائیس کلومیٹر سڑک محکمہ گریف کی نظروں سے اوجھل ہے۔ مینڈھر بی جی سڑک پر دن بھر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں چلتی ہیں لیکن سڑک کی حالت یہ ہے کہ آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹوں میں طے ہوتاہے اور بیمار لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کو لیکر کئی بار محکمہ گریف کے اعلی حکام کے علاوہ مرکزی لیڈران و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بھی بات کی گئی لیکن سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے اور اس سڑک پر گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نالیوں کا نام و نشان ہی نہیں ہے اور تمام پانی سڑک کے بیچوں بیچ سے گزرتاہے جس کی وجہ سے سڑک میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں اور ڈرائیور طبقہ کیلئے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔ لوگوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر بی جی بائیس کلومیٹر سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایا جائے اور فوری طور اس پر کام شروع کیا جائے ورنہ وہ گاڑیوں کی آمد ورفت کو بندکرکے احتجاج کریں گے ۔