مینڈھر//سابقہ سی ایم او ڈاکٹر محمد یونس چوہدری نے اسمبلی حلقہ مینڈھر کے کرناہ ،پڑاٹ اور سڑہوتی علاقہ میں میٹنگوں کاانعقادکیااوران کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔اس دوران لوگوں نے ڈاکٹریونس چوہدری کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔اس موقعہ پر لوگوں نے سیاسی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیڈران نے ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ نہیں دی ہے جبکہ اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے ہی کام کئے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی حلقہ مینڈھر کے اندر مرکزی سرکار نے بجلی کی حالت کو خستہ دیکھتے ہوئے بے شمار پول دئیے ہیں تاکہ جہاں جہاں پر پولوں کی ضرورت ہے بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں یا لکڑی کے کھمبوں سے اتار دی جائیں اورجہاں پرضرورت ہے وہاںہر گھر کے باہر کھمبا لگایا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملازمین لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیںکیونکہ مرکز کی طرف سے دئیے گئے کھمبے ملازمین لیڈران کے تھے تاکہ ان کا ووٹ بنک برقرار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو اس وقت بجلی کے کھمبے کیوں نہیں دئیے گئے جبکہ لوگوں نے سڑکوں اور پانی جیسی سہولیات کیلئے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات نہیں مل رہی ہیں۔ اس موقعہ پر سابقہ سی ایم او ڈاکٹر محمد یونس نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگ میرا ساتھ دو میں کسی بھی قسم کی شکایت نہیں آنے دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے بے شمار بجلی کے پول دئیے گئے ہیں اور کچھ ملازمین لوگوں کو بیو قوف بنا کر لیڈران کے حمایتی ساتھ لے آتے ہیں اور لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ یہ فلاح لیڈر نے کھمبے آپ کیلئے بھیجے ہیں ایسا ہر گز نہیں ہے ۔میں ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے بات کروں گا اور جس آدمی کو کھمبے کی ضرورت ہے ۔اس کو کھمبا ضرور ملے گا۔انھوں نے بجلی پانی اور سڑکوں جیسی اہم بنیادی سہولیات کے بارے میں لوگوں کو یقین دلایا کہ میں اس سلسلہ میں بھی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران سے ضرور بات کروں گا اور آپ کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ آپ لوگوں کو کسی بھی سہولت کی اگر پریشانی ہے تو آپ مجھ سے کسی بھی وقت بات کر سکتے ہیں میں آپ کے معاملات حل کروائوں گا۔