مینڈھر:پولیس و عوام کے مابین تصادم، تین اہلکار زخمی

 
مینڈھر//پونچھ ضلع کے ایک گاؤں میں مقامی لوگوں اور پولیس ٹیم کے مابین تصادم میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
 
پولیس عہدیدارنے بتایا کہ گورسائی پولیس اسٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم کو کچھ تحقیقات کے سلسلے میں مینڈھر سب ڈویژن کے گلہوتہ گاؤں بھیجا گیا۔
 
اسی دوران گاؤں کے لوگوں کے ایک گروپ نے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے خلاف مزاحمت شروع کردی۔
 
گاؤں والوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا جس سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
حکام کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔