مینڈھر//ڈاک بنگلہ مینڈھر میں پی ڈی پی کاماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلع صدر پی ڈی پی شمیم ڈار نے کی۔ اس موقعہ پر ضلع جنرل سکریٹری تنویر ڈار کے علاوہ کثیر تعداد میں پی ڈی کارکنان نے موجودتھے۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی کارکنان نے بولتے ہوئے پی ڈی پی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیڈران خاموشی سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں یا اپنے کام کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں لیڈران ووٹ لینے کے بعد لوگوں کی طرف دھیان نہیں دے رہے ہیں اورکئی افراد دوسری پارٹیوں میں شمولیت کر رہے ہیں ۔انھوں نے ضلع صدر سے مخاطب ہو کر کہا کہ سرکار ہماری ہے اور جس بھی اعلی افیسران کو ضلع میں تعینات کیا جاتا ہے وہ یہاں آکر دوسری پارٹیوں کے لیڈران کے حق میں باتیں کرتا ہے ا ور ہمارے کارکنان کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور کسی بھی کارکن کا وقت پر کام نہیں ہوتا اور ہر پارٹی کارکنان کو دردر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ضلع صدر کو فوری طور اعلی لیڈران کے ساتھ بات کرکے لوگوں کے معاملات کو حل کرنا چاہیے ورنہ پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے کیونکہ ہمارے لیڈران کسی بھی علاقہ میں جا کر میٹنگیں نہیں کرتے ہیں جن کا نتیجہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ میں پانی بجلی اور سڑکوں کی نہائت ہی خستہ حالت ہے انھوں نے کہا کہ مینڈھر انتظامیہ ایک آدمی کے کہنے پر چلتی ہے اور لوگوں کے کام چھوڑ کر دور دور پہاڑی علاقوں میں جا کر ان کے جلسہ میں شمولیات کرتی ہے اور موقعہ پر لوگوں کے کام بھی کرتی ہے جبکہ ہمارے کارکنان کو کئی دفاتر کے کئی روز تک چکرکاٹنے پڑتے ہیں لہذا انتظامیہ کو ہدائت دی جائے کہ پی ڈی پی کارکنان کو نظر انداز نہ کیا جائے اس موقعہ پر ضلع صدر نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اب لوگ پارٹی کے حق میں کام کریں اور زمین سطح پر مضبوطی سے کام کریں تاکہ ہمارے کارکنان کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انھوں نے لوگوںسے وعدہ کیا کہ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد پارٹی کے ا علی لیڈران کے ساتھ بھی بات کروں گا اور آ پ کے کام ضرور ہوں گے آپ جلد بازی میں آکر کوئی غلط فیصلہ نہ کرنا جس سے پارٹی کو نقصان ہو انھوں نے کہا کہ تمام سینئر کارکنان زمین سطح پر مضبوطی سے کام کریں اور علاقہ میں جا کر لوگوں کے خیالات سنیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہو۔انھوں نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں تمام لیڈران کو میں بلائوں گا اور ان کے خیالات بھی آپ سنیں گے ۔اس موقعہ پر بولنے والوں نے پی ڈی پی سینئر لیڈر وسیم احمد خان،محمد صادق چوہدری،حبیب اللہ خان، ماسٹر غلام احمد، سابقہ زیڈ ای او محمد صادق،لیاقت خان،عمران علی خان، سابقہ سینئر ٹیچر اخلاق خان،خورشید احمد،کے علاوہ کئی لوگوں نے خطاب کیا۔