Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مینجمنٹ جاب کے لئے منیجرکیسا ہونا چاہئے؟ سٹاف کو کام تفویض کرنے کی مہارت و صلاحیت ہونا لازمی

Towseef
Last updated: October 1, 2024 10:58 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

کامرس

لیاقت علی جتوئی

مینجمنٹ ٹیم کے ہر فرد کو صرف اچھا منیجر ہی نہیں بلکہ ایک اچھا، مؤثر اور شفیق لیڈر بھی ہونا چاہیے۔ اگر ہم ان لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں، جنہوں نے اپنے کاروبار کو ترقی دی یا اپنے اداروں کو مارکیٹ لیڈر بنایا، تو یہ بات بالکل واضح نظر آتی ہے کہ نہ صرف ان میں ایک لیڈر کی صفات موجود تھیں بلکہ وہ اس فن سے بھی آشنا تھے کہ کس ماتحت کے ساتھ کس طرح کا لیڈرشپ اسٹائل اپنانا ہے؟

کس صورت حال میں ماتحتوں کو کس طرح لے کر چلنا ہے؟ کس وقت ملازمین کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہے؟ اور کس وقت کام کے لیے ملازمین کی معاشرتی زندگی کو قربان کروا کر کام کو ترجیح دینی ہے؟ ایک منیجر اس گُر سے واقف ہوتا ہے کہ کس صورت حال میں ملازم سے مشورہ لینا ہے، کس صورتحال میں حاکمانہ انداز میں ملازمین سے کام کروانا ہے، کس قسم کے ماتحتوں سے مشورہ لینا ہے، کن فیصلوں میں ماتحتوں کو آزاد چھوڑنا ہے اور کن فیصلوں کو نافذ کروانا ہے۔ تب ہی انہیں کاروبار میں ترقی ملتی ہے یا وہ اپنے اداروںکو ترقی کی راہ پر گامزن کرپاتے ہیں۔

ہر منیجر اپنے کیریئر کے کسی نہ کسی موڑ پر پہلی بار مینجمنٹ جاب کرتا ہے۔ اسے کسی ٹیم کو سپروائز کرنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے یا کسی ہدف کو پوراکرنے کیلئے ٹیم تیار کرنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ دیگر ملازمتوںکی طرح کوئی بھی کمپنی آپ کو یہ جاب اس وقت تک نہیں دیتی جب تک آپ کے پاس اس کا تجربہ نہ ہو اور جب تک آپ پہلی بار یہ فرائض نہیں نبھائیںگے، آپ کو تجربہ کیسے حاصل ہوگا۔ اپنی پہلی مینجمنٹ جاب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو کچھ گُر آنے چاہئیں۔ جب تک آپ اپنی جاب بہتر طریقے سے نہیں کرتے۔ مینجمنٹ جاب کا پہلا قدم یہی ہے کہ آپ جو کچھ کررہے ہیں، اسے اچھی طرح انجام دیں۔ آپ کو بہترین نہیں تو بہتر ثابت ہونا پڑے گا۔ ضروری نہیں کہ کمپنی کا ایک بہترین پروگرامر ایک اچھا ڈیویلپمنٹ منیجر بھی ثابت ہو۔ وہ پروگرامنگ کوڈ لکھنے کو ترجیح دے گا نہ کہ مینجمنٹ کی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کرے گا۔ ہاں یہ ہوسکتاہے کہ ایک ڈیویلپمنٹ منیجر ایک اچھا پروگرامر بھی ہو ۔پہلے تو اس بات کو ازبر کرلیں کہ منیجر ز کیا کرتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے ادارے میں منیجر ز کا مشاہدہ کریں کہ وہ کیا اور کیسے کرتے ہیں۔ مینجمنٹ اور لیڈر شپ سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں اور سیکھیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ اپنی معلومات میں اضافے کیلئے منیجرز سے سوالات کریں۔

کسی بھی منیجر کی اہم مہارت اس میں لوگوں کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ سیکھیں کہ لوگ جب باہر رونما ہونے والے مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہیں تو وہ کیسے سوچتے، ردعمل ظاہر کرتے اور کام کرتے ہیں۔ لوگوں کیلئے احترام پیدا کریں، یہاںتک کہ جو آپ سے مختلف بھی ہوں۔ سیکھیںکہ لوگوں کے ساتھ کیسے کام کیا جاتا ہے اور ان کے روّیوں پر کیسے اثر انداز ہوا جاسکتاہے۔ جب تک آپ لوگوں سے کام لینا نہیں سیکھیں گے، آپ کو مینجمنٹ پوزیشن پر کوئی ترقی نہیں دےگا۔ کوئی بھی منیجر اگر لوگوں سے کام نہ لے سکے تو پھر اسے ناکام ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

مینجمنٹ کی اہم مہارت منصوبہ بندی ہے، آپ ضروری معلومات حاصل کرکے سالانہ بجٹ بنانے میں اپنے باس کی مدد کرسکتے ہیں۔ مثلاً پروڈکشن لائن میں کسی نئی پراڈکٹ کے اضافےپرکتنی لاگت آئے گی، آپ اس کا تخمینہ لگانے کیلئے آفر کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کا ڈپارٹمنٹ کمپنی پکنک کیلئے کسی کا نام پلاننگ کمیٹی (ایمپلائی ریلیشن کمیٹی ، HRاسٹڈی گروپ وغیرہ) کو بھیجتاہے ، تو آپ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں۔ یعنی آپ ہر اس کام میں اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں، جس سے آپ کی اپنی اصل جاب پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

ایک اور زبردست موقع آپ کے پاس یہ ہوتاہے کہ آپ مینجمنٹ اسکلز (انتظامی مہارتوں ) کی مشق کریں اور خو د کو پہلی مینجمنٹ جاب کیلئے بہتر پوزیشن پر لائیں، جیسے کہ کسی مقامی غیر منافع بخش ادارے میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ اس کے ذریعے آپ جو تجربہ اور مہارت حاصل کریں گے اس سے آپ کو اپنی پہلی مینجمنٹ جاب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس رضاکارانہ کام کو ان لوگوں سے ضرور شیئر کریں جو آپ کو ملازمت پر رکھ رہے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو مینجمنٹ پوزیشن کیلئے زیر غورلایا جائے تو اس کے بارے میں پوچھیں۔ انتظار نہ کریں کہ کوئی آئے اور آپ کو خود آفر کرے۔ اپنے باس سے ملاقات کریں اور کہیں کہ آپ ان کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے مینجمنٹ ٹیم میں شمو لیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ ان سے کہیں کہ آئندہ اگر کسی کمیٹی کی سربراہی یا کسی چھوٹی ٹیم کی قیادت کی ضرورت ہوئی توآپ اپنی خدما ت پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح ان کے علم میں آ جائے گا اور وہ آپ پر نظر رکھیں گے۔ اگر وہ دیکھیں گے کہ آپ چھوٹی ذمہ داریاں عمدگی سے انجام دے رہے ہیں تو وہ آ پ کو بڑی ذمہ داریاں بھی تفویض کر سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو سپر وائزر یا مینجمنٹ کا کوئی عہدہ دے دیں۔بڑے اداروں میں ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کمپنی کے انٹرانیٹ پر ملازمتوں کی فہرست لگاتے ہیں جبکہ چھوٹی کمپنیاں اسے بلیٹن بورڈ پر لگاتی ہیں۔ ان فہرستوں پر نظر رکھیں اور جب آپ دیکھیں کہ مینجمنٹ کی کوئی اینٹری لیول پوزیشن موجود ہے تو اس کیلئے درخواست دیں۔ جب یہ کام کرلیں تو اپنا ہوم ورک مکمل کریں۔

ایک اہم عنصر منیجر کے لیڈر شپ کے انداز کے تعین کے لیے ماتحتوں کے کاموں کی نوعیت بھی ہے، کیوں کہ اگر کام بالکل واضح اور روز مرہ کے ہیں تو وہاں مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر کاموں کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ بدلتے رہتے ہیں تو ایسی صورت حال میں مشاورت سے کام کرنا نہ صرف ماتحتوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا بلکہ منیجر بھی بہتر انداز میں اپنے ماتحتوں سے کام لے سکے گا۔ایک اچھا منیجر وہ ہوتا ہے جس میں ناصرف لیڈر شپ صلاحیتیں پائی جاتی ہوں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ماتحتوں کو حالات کے مطابق درست انداز میں چلا بھی سکے۔ اس حوالے سے منیجر کو اس بات کا علم ہونا ازحد ضروری ہے کہ کس صورت حال میں ماتحتوں کے کاموں پر توجہ رکھنی ہے اور کب ان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دینی ہے؟ کب ان سے مشاورت کا انداز اپنانا ہے اور کب فیصلہ صادر کر دینا ہے؟ اس علم کے بغیر ایک منیجر کامیاب لیڈر نہیں بن سکتا۔ ان عناصر میں ماتحتوں سے تعلقات، کاموں کی نوعیت، منیجر کی طاقت، ماتحتوں کا علم و تجربہ، جیسے اہم عناصر ہیں جن کا تجزیہ منیجر کے لیے راہ متعین کرتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے ماتحتوں کو چلائے۔

اگر آپ بھی ایک اچھے منیجر بننا چاہتے ہیں تو ان عناصر کا تجزیہ کر کے اپنے لیے راہ عمل متعین کر سکتے ہیں اور کامیاب منیجر بن کر اپنے کاروبار کو یا ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تو آئیے! اپنا جائزہ لیں، اپنے ماتحتوںکا جائزہ لیں اور طے کریں کہ ہمیں اپنے ماتحتوں کو کس طرح لے کر چلنا ہے۔ آپ کا کاروبار آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کی جاب آپ کی ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں ادا کرنا ناصرف آپ کی دنیاوی ترقی کا ضامن ہے بلکہ اپنے کاموں کو بہتر انداز میں ادا کرنا شرعی ذمہ داری بھی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
پونچھ کے ساوجیاں گگریاں علاقوں میں تلاشی مہم سرحدپار رابطے کا شبہ ،مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے،1گرفتار
پیر پنچال
راجوری لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری بارات گلہ کیری میں دراندازی کی کوشش ناکام، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
پیر پنچال
نوشہرہ کے سیری بلاک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا مقامی لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ دہرایا
پیر پنچال

Related

کالممضامین

ایران پر اسرائیل کا غیر متوقع حملہ ندائے حق

June 15, 2025
کالممضامین

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت | امریکہ کی دوغلی پالیسی سے مشرق وسطیٰ آتش فشاں کے دہانے پر! حال و احوال

June 15, 2025
کالممضامین

ماہنامہ حکیم ُالامت کا بشیر احمد شاکر نمبر

June 13, 2025
کالممضامین

مرحوم غلام محی الدین بلپوری۔فن اور فکر کا سنگم فن اور فنکار

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?