لندن //ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ جیتنے اور فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں فیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور اسٹاف ممبران کو 35 سونے کے آئی فون تحفے میں دے دیے۔ ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں اور اسٹاف عملے کے ہر رکن کو 24 کیرٹ سونے کے بنے فون تحفے میں دیے ہیں۔میسی نے 35 سونے کے آئی فون پر ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، شرٹ نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے۔رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کچھ منفرد اور خاص کرنا چاہتے ہیں۔وہ کاروباری شخص بین لیونس کے ساتھ رابطے میں تھے اور میسی نے ان سے ملاقات کی اور دونوں نے مشاورت کے بعد آئی فون ڈیزائن کیا۔سونے کے آئی فون ڈیزائن کرنے والے کاروباری شخص اور آڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیونس کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ فائنل کے چند ماہ بعد میسی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔بین کا کہنا تھا کہ ’میسی نے مجھ سے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کا جشن منانے کے لیے تمام کھلاڑیوں اور عملے کے لیے گھڑی جیسا معمولی تحفے کے بجائے خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں، تو میں نے آئی فون پر تمام کھلاڑیوں کے نام اور ٹی شرٹ نمبر لکھنے/کندہ کرنے کی تجویز دی اور میسی کو میرا مشورہ بہت پسند آیا۔