سرینگر// خانقاہ معلی سرینگرمیں حضرت میر سید علی ہمدانی ؒکا عرس مبارک آج انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔معلوم رہے کہ اس سلسلے میں نہ صرف پورے برصغیر میں بلکہ جموں وکشمیر اور لداخ میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہو گی جہاں عقیدت مند نماز ظہر کے بعد عرس میں شرکت کر کے ختمات المعظمات ،درود و اذکار اور فاتحہ خوانی ہو گی ۔اس موقعہ پر علماء کرام حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے ۔خادمان شاہ ہمدان اور جمعیت ہمدانیہ نے فرزندان توحید سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر تشریف لا کر اس بابرکت اور روح پرور مجلس میں شرکت کریں ۔
میر سید علی ہمدانی ؒ کا عُرس مبارک آج
