سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کے نام مبینہ فنڈنگ کیس میں مسلسل تیسری نوٹس جاری کی۔
ذرائع نے کہا کہ این آئی اے نے میرواعظ کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے اُنہیں اپریل18کو اُس کے دفتر واقع دلی میں پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی دلی میں اُن کی حفاظت کے اقدامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ میرواعظ نے پہلی دو نوٹسوں پر عمل نہ کرتے ہوئے این آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیاتھا۔
انہوں نے این ائی اے کے نام اپنے تحریری جواب میں اپنی حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے تاہم ایجنسی کو یقین دلایا تھا کہ وہ سرینگر میں اُن کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔