جموں//میراماندریاں ۔دھنوں سڑک خستہ حال ہوکرنالے کی شکل اختیارکرچکی ہے جس سے لوگ پریشان ہیں اورتحصیل بھلوال اورضلع جموں کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پرپنچایت دھنوں اورگورڈہ کے لوگوں میں شدیدناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ متعلقہ محکمے کوکئی بارسڑک کی خستہ حالت کے بارے میں بتایاگیاہے لیکن اس کے باوجودسڑک کی مرمت نہیں کی جارہی ہے جس سے لوگ پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی علاقے کی عوام کیلئے سڑکوں کوکافی زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ بجلی ،پانی اورراشن کے بعدسڑک کوبنیادی ضروریات میں سے ایک سمجھاجاتاہے ۔اگرچہ ریاستی حکومت محکمہ پی ڈبلیوڈ ی اورپی ایم جی ایس وائی کے تحت ریاست کے دوردرازعلاقوں تک سڑکوں کوپہنچانے کے دعو ے کرتی آرہی ہے لیکن ریاست کے بیشتردوردرازعلاقوں تک سڑکیں یاتوپہنچی ہی نہیں ہیں اوریاپھرجہاں کہیں پہنچی بھی ہیں توان کی حالت نہایت خستہ ہے اورمتعلقہ محکمہ جات ان کی حالت بہتربنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے دوردرازعلاقوں میں رہنے والی دیہی آبادی کی پریشانیاں آئے روزبڑھتی جارہی ہیں۔اس کی مثال اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی پنچایت دھنوں اورگورڈہ کواکھنورسے جوڑنے والی میراماندریاں۔دھنوں سڑک ہے جونہایت خستہ حال ہے اوران دنوں لوگ سخت پریشان ہیں ۔اکھنورسے دھنوں ۔گورڈہ پنچایتوںکوجانے والی گاڑیوں میں سوارلوگوںاورسکولی بچوں کواکثرمیراماندریاں ۔دھنوں سڑک پرگاڑی سے اُترکرکئی کلومیٹرپیدل چلناپڑتاہے ۔ان دنوں میراماندریاں دھنوں سڑک بدحالی کاشکارہے جس پرانتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔تحصیل بھلوال اوربلاک متھوارکے متعدددیہات کومیراماندریاں سڑک جوڑتی ہے لیکن یہاں رہنے والے لوگوں کی بدنصیبی ہے کہ یہاںتونہ مقامی نمائندے اورنہ ہی تحصیل بھلوال اورضلع جموں کی انتظامیہ میراماندریاں۔دھنوں سڑک کی حالت بہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔نہ صر ف لوگوں بالخصوص اس سڑک پرجو ٹرانسپورٹراپنی گاڑیاں چلارہے ہیں وہ بھی سڑک کی خستہ حالت سے پریشا ن ہیں ۔اس بارے میں لوگوں نے بتایاکہ میراماندریاں سے دھنوں تک سڑک پرتارکول بالکل ختم ہوگئی ہے اوربرسات کے دنوں میں سڑک پرجگہ جگہ کھڈے بن چکے ہیں جس پرانتظامیہ خاموش تماائی بنی ہوئی ہے ۔پنچایت دھنوں اورگورڈہ کے لوگوں نے میراماندریاں سڑک کی مرمت کیلئے انتظامیہ سے پرزورمانگ کی ہے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔