Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

میجر گگوئی ہیڈکوارٹرکیساتھ منسلک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 19, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//  فوج نے میجر لٹل گگوئی کو ممکنہ کورٹ مارشل کارروائی کیلئے وکٹر فورس ہیڈکوارٹر کیساتھ منسلک کردیا ہے۔میجر گگوئی گذشتہ برس بیروہ میں ایک شہری کو انتخابات کے دوران انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے مشہور ہوئے تھے، اور تب فوج کے سربراہ نے اسکی تعریف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ بھی دیا تھا۔ لیکن امسال مئی میںمیجر لتل گگوئی کو ایک دوشیزہ کے ساتھ سرینگر میں مشکوک حالت میںپایا گیا جس کے بعد انکے خلاف فوجی انکوائری شروع کی گئی۔میجر کو گزشتہ ماہ فوج کی کمیشن آف انکوائری کے دوران ہدایات کے برعکس ایک دوشیزہ کے ساتھ سرینگر کے ہوٹل میں موجود ہونے اور ڈیوٹی سے دور رہنے کی پاداش میں’’اس کے خلاف مجموعی شواہد‘‘ کی سفارش کی گئی،جو کہ کورٹ مارشل کی طرف ایک قدم ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر کو بڈگام میں اپنی یونٹ53آر آر سے تبدیل کر کے جنوبی کشمیر میں قائم وکٹر فورس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔متعلقہ فوجی حکام کی جانب سے مجموعی شواہد جمع کرنے کی بنیاد پر فوج اسکے خلاف اگلی کارروائی کی سفارش کرے گی جو جنرل کورٹ مارشل یا سمری جنرل کورٹ مارشل ہوگا۔جنرل کورٹ مارشل مکمل عدالت ہوتی ہے جبکہ سمری جنرل کورٹ مارشل قلیل مدت تک عدالتی کارروائی ہوتی ہے جس میں معاملات کو جلدی نپٹا کر فیصلہ کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثبوتوں کی تفصیلات جمع کرنے میں ایک ماہ درکار ہوگا،اور بااختیار حکام کی طرف سے ثبوتوں کی تفصیلات مرتب کرنے کی بنیاد پر،فوج میجر گگوئے کے خلاف ممکنہ طور پر مزید کارروائیکی جائیگی۔
 

 پولیس رپورٹ پیش عدالت،سمیر ملہ کو ماتحت قرار دیا گیا

بلال فرقانی
 
سرینگر//پولیس نے میجر لتل گگوئی  کے ساتھی سمیر ملہ سے متعلق رپورٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں پیش کی۔واضح رہے کہ میجر گگوئی کو فوج کی کورٹ آف انکوائری میں مجرم قرار دیا جاچکا ہے اور اسکے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔میجر لتل گگوئی کو امسال23مئی کے روز اس وقت کہنہ کھن ڈلگیٹ کے ایک ہوٹل سے مختصر وقت کیلئے حراست میں لیا گیا تھا،جب اسے ایک  دوشیزہ کے ہمراہ مشکوک حالات میں پایا گیا اور انہیں ہوٹل انتظامیہ نے کمرہ دینے سے انکار کیا تھا۔چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم نامہ میں ایس ایچ او پولیس تھانہ خانیار کو ہدایت دی گئی تھی کہ درخواست کے مواد کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات کی جائے،جو کہ ابتدائی جانچ سے لگتا ہے کہ متعلقہ قوانین کے تحت نہیں کی گئی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا’’ متعلقہ پولیس تھانے کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے جواب میں دائر عرضی میں موجود مواد کو مد نظر رکھتے ہوئے،میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ مندرجہ بالا مشاہدات کی روشنی میں معاملہ کی مزید تحقیقات کی جائے‘‘۔پولیس نے منگل کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ’’لتل گگوئی اور دوشیزہ کو کچھ عرصہ سے بیروہ بڈگام میں آپس میں فیس بک پر دوستی ہوگئی تھی،اور اس نسبت سے متعلقہ تھانے کو ہی کارروائی کرنی چاہیے تھی‘‘،تاہم مذکورہ دوشیزہ نے ظاہر کیا کہ انہیں کوئی شکایت نہیں ہے،اور کوئی بھی شکایت درج نہیں کی۔گزشتہ شنوائی کے دوران سمیر ملہ کے رول کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا گیاتھا،جبکہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سمیر ملہ میجر لتل گگوئی کا ماتحت ہے۔ پولیس نے جو رپورٹ پیش کی ،اس میں پہلی رپورٹ کی نسبت سے کوئی بھی مزید تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔31مئی کو پولیس نے کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے کہا تھا کہ میجر گگوئی کے خلاف کوئی بھی کیس نہیں بنتا،اور نہ ہی دوشیزہ اور ہوٹل مالکان نے انکے خلاف کوئی شکایت درج کی ہے۔ انسانی حقوق کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے اس معاملے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد پولیس نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں رپورٹ پیش کی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ

May 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ

May 13, 2025
صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?