جموں // میاں ڈیڈو ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے یہاں جگتی ،نگروٹہ میں اتوار کے روز میاں ڈیڈو کی سالگرہ منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے انڈین انسٹیچوٹ آف ٹیکنالوجی کو میاں ڈیڈو کے نام سے منسوب کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایسا عظیم ڈوگرہ جنگجوکے لئے شاندار خراج عقیدت ہوگا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے آئی آئی ٹی جموں میں مقامی طلاب کے لئے 50فیصدی ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر رانا نے سکالر شپ فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ، جس کے تحت مثالی طلبا اور طالبات کو سکالر شپ فراہم کیا جائے گا، جس میں سے فی کس دوطلاب میٹرک اور بارہویں جماعت کے ہونگے، تاکہ اعلیٰ تعلیمی سطح کے لئے بہتر سٹنڈارڈ کو فروغ حاصل ہو۔فنڈ کے لئے انہو ں نے ابتدائی چندہ بھی دیا ،جسے تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔میں ڈیڈو کو خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںریٹائرڈ سیشن جج اودھے ویر سنگھ ،جج پوتر سنگھ ، رومیش اروڑہ، پورنما شرما ، زور آور سنگھ ،موہن سنگھ سلاتھیہ، راکیش سنگھ جموال، سکھدیو سنگھ جموال، دھننتر سنگھ ، جگدیش سنگھ ، راکیش سنگھ راکا کے علاوہ علاقہ کے پنچوں و سرپنچوں نے بھی شرکت کی اور میاں ڈیڈو کو شاندار خراج عقیدت ادا کیا۔رانا نے ا س موقعہ پر کے کے گاندھی کو مومینٹوز پیش کیا ،جس نے میں ڈیڈو کی شاندار تصویر بنائی تھی۔