Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

میاں بشیر احمد لاروی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان | سیاسی،سماجی ،مذہبی اور ادبی تنظیموں کا خراج عقیدت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 16, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر //نیشنل کانفرنس،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ٗ اپنی پارٹیٗ،جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی،پیپلز کانفرنس، عوامی نیشنل کانفرنس ،پیپلز ڈیموکریٹک فورم، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ،حقانی میموریل ٹرسٹ ،چیئرمین ادارئہ تحقیقات علمیہ و دارالمؤلفین ڈورو شاہ ابو طارق غلام نبی میر اورجموں کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی سمیت سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے میاں بشیر احمد لاروی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک تعزیتی اجلاس معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرحوم بشیر احمد لاوری صاحب کو خراج عقیدت کیا گیا اور مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، پیرزادہ احمد شاہ، چودھری محمد رمضان، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، مبارک گل، آغا سید روح اللہ مہدی، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، محمد سعید آخون، خالد نجیب سہروردی، آغا سید محمود، علی محمد ڈار، جاوید احمد رانا، سجاد احمد کچلو، اجھے سدھوترا، رتن لعل گپتا، عرفان احمد شاہ، میر سیف اللہ، قمر علی آخون، فیروز احمد شاہ، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار، تنویر صادق، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، پیر آفاق احمد، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، الطاف احمد کلو، غلام محی الدین میر، شیخ محمد رفیع، پیر محمد حسین،میر غلام رسول ناز، ایڈوکیٹ نذیر ملک، ایڈوکیٹ شوکت احمد گنائی، سجاد شفیع اوڑی، ایڈوکیٹ بشیر احمد، جگدیش سنگھ آزاد، منظور احمد وانی، ترجمان عمران نبی ڈار، عبدالاحد ڈار، یوتھ صوبائی صدر سلمان علی ساگر، صبیہ قادری، سارا حیات شاہ، فاروق احمد شاہ، ریاض احمد بیدار،ڈاکٹر محمد شفیع،غلام نبی بٹ، ارشاد رسول کار، سیف الدین بٹ، سید توقیر احمد، شفقت وٹالی، مدثر شاہمیری، احسان پردیسی اور دیگر لیڈران نے بھی میاں بشیر احمد لاوری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر  محبوبہ مفتی  ایک بیان میں سواگوار کنبے بالخصوص میاں الطاف احمد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق پارٹی لیڈران بشمول نائب صدر اے آر ویری، جنرل سیکریٹری جی این لون ہانجورا، ڈاکٹر محبوب بیگ اور نظام الدین بٹ، سینئر پارٹی لیڈران سرتاج مدنی ، نعیم اختر، صوفی عبدالغفار، سید فاروق اندرابی ، ظہور احمد میر، آسیہ نقاش، ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ، عبدالحمید کوشین، غلام محی الدین وانی ،اعجاز احمد میر اور بشیر احمد میر نے بھی میاں بشیر احمد لاروی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔  جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے سرکردہ مذہبی اور گوجر لیڈر میاں بشیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میاں بشیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے سماج کے مختلف شعبوں میں نمائیاں کام انجام دیں ہیں۔ پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیشا کیا ہے۔ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے میاں بشیر احمد کی رحلت کوسماج کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ایک بیان میں جے کے پی سی سی صدر جی اے میر،نائب صدر حاجی عبدالرشید ڈار، جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن)سردار چینی سنگھ، سینئر لیڈرپروفیسر سیف الدین سوز ،ضلع صدر شوپیان مشتاق احمد کھانڈے اور ضلع صدر اننت ناگ گلزار احمد وانی نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔پارٹی کے نائب صدر غلام نبی مونگانے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک فورم کے چیئرمین حکیم یاسین نے سوگوار خاندان بالخصوص میاں الطاف احمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔،پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون،نائب صدر عمران انصاری اورسینئر لیڈر بشارت بخاری نے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔سجاد لون نے سوگوار خانادان بالخصوص میاں الطاف احمد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگور کنبے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے میاں الطاف ، میاں سرفراز اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں اسے ذاتینقصان سے تعبیر کیا ہے۔پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر جی این وار اور کلچرل اکادمی کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر رفیق مسعودی نے گہرے صدمے کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم دینی اور روحانی شخصیت کے مالک تھے۔ حقانی میموریل ٹرسٹ نے میاں بشیر احمد لاروی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق اس سلسلے میںٹرسٹ کی ایک تعزیتی نشست منعقد ہو ئی جس میں ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمیداللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمدڈار نے انکی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے دینی اور روحانی شعبے میں ایک عظیم خلا پیدا ہوا ہے جسے پرکرنا ناممکن ہے ۔ڈورو شاہ آباد کی سرکردہ سماجی شخصیت اورچیئرمین ادارئہ تحقیقات علمیہ و دارالمؤلفین ابو طارق غلام نبی میرنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بشیر احمد لاروی کے انتقال سے سماج ایک اعلیٰ پایہ کے بزرگ رہنما اور علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہوگیا۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اُن کی جنت نشینی اور سوگواران بالخصوص میاں بشیر احمد اور میاں سرفراز احمد کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی شمالی کشمیر کے چیئرمین مبارک گل، شمالی کشمیر کے چیئرمین خواجہ محمد شفیع اور ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید اخون، ضلع چیئرمین کپوارہ محمد سکندر میراور ضلع وائس چیئرمین بانڈی پورہ  عبدالرحمان ڈار  نے میاں بشیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے اور جملہ سوگواران بالخصوص میاں سرفراز احمد اور میاں محمد الطاف سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?