سرینگر//سرکردہ سیاسی رہنما میاں الطاف احمد نے بدھ کوجموں و کشمیر اکادمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سمینار ہال میں ایک تقریب کے دوران ناظم پنچھی کی گوجری کتاب ’کلی ‘کو اجراء کیا۔ اس موقع پرمیاں الطاف نے مرکزی حکومت خاص طور پر وزارت اطلاعات و نشریات پر زور دیا کہ وہ گوجری زبان میں نشر و ٹیلی کاسٹ ہونے والے پروگراموں کا دورانیہ بڑھائے اور گوجری زبان جاننے والے عملہ کی تعیناتی کے لیے مناسب اقدامات کرے۔کتاب کے مصنف ناظم پونچھی کو مبارکباد دیتے ہوے انہوںنے دیگر قلمکاروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ضروریات کے مطابق ادبی تخلیقات سامنے لائیں۔ پروگرام میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض چودھری رفاقت نے انجام دئے جبکہ کتاب پر نزیر احمد نجار، نصرت چودھری اور عبدالسلام کوثری نے تبصرہ پیش کیا۔تحریک شکریہ چودھری مشتاق بڈگامی نے پیش کی۔تقریب میں چیف کیننگ آفیسر محکمہ باغبانی گل سعید، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دوردرشن سلام الدین بجاڈاورپریس انفارمیشن بیورو سرینگرکے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس سمیت کئی افسروں نے شرکت کی۔
میاں الطاف کے ہاتھوں گوجری کتاب ’کلی‘ اجراء
